اللہ تعالیٰ کا ظاہری مشاہدہ

17

سوال

میں یہ سوال عرض کرنا چاہتا ہوں کہ کیا اللہ تعالیٰ کا ظاہری آنکھ سے مشاہدہ ممکن ہے؟ اگر ہے تو کیسے؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ کس طرح ممکن ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کو دل کی آنکھ سے دیکھوں اور محسوس کروں؟

برائے مہربانی رہنمائی فرمائیے۔

جواب

آپ نے اللہ تعالی کو ظاہری آنکھ یا دل کی آنکھ سے دیکھنے کے بارے میں سوال کیا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ ہمیں ذات باری کے مشاہدے کی صلاحیت ہی نہیں دی گئی اور حضرت موسی علیہ السلام کے واقعے سے واضح ہے کہ اس کی ہمیں تاب بھی نہیں ہے۔

حدیث جبریل میں احسان کے بارے میں سوال کے جواب میں آپ نے جو بات فرمائی ہے وہی اس کا آخری، حتمی اور مکمل جواب ہے۔ آپ نے فرمایا کہ:

تم نماز اس طرح پڑھو کہ گویا تم خدا کو دیکھ رہے ہو اگرچہ تم خدا کونہیں دیکھ رہے ہوتے پر وہ تو تمھیں دیکھ رہا ہے۔

اس ارشاد مبارک سے یہ نکات معلوم ہوتے ہیں:

ایک یہ کہ انسان خدا کو نہیں دیکھتا۔

دوسرے یہ کہ خدا انسان کو دیکھ رہا ہے اس حقیقت کو شعور میں لانا ہے۔

تیسرے یہ کہ یہ شعور حضوری کی ایک گہری کیفیت پیدا کرنے میں مددگار ہے۔ چوتھے یہ کہ اس سے آگے کوئی چیز نہیں ہے۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-07-14

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading