سوال
وضو کے ساتھ مسواک کر لي جاۓ تو سننے ميں آيا ہے کہ اجر ستر گنا بڑھ جاتا ہے۔ کيا يہ درست ہے؟ ميں مسواک کي بجائے ٹوتھ پيسٹ کرتا ہوں۔ اگر وضو کے ساتھ ٹوتھ پيسٹ کروں تو کيا يہ اجر مل سکتا ہے؟
جواب
يہ روايت ميرے علم ميں نہيں ہے ليکن مسواک کي فضيلت بہر حال موجود ہے۔ تاہم مسواک ميں اصل چيز دانتوں کي صفائي ہے۔ دانت کسي بھي چيز سے صاف کيے جائيں تو يہ فضيلت حاصل ہو جاتي ہے۔ کسي ٹہني سے مسواک پر اصرار کي کوئي دليل نہيں ہے۔ نبي صلي اللہ عليہ وسلم کے زمانے ميں دانت صاف کرنے کا بہترين طريقہ يہي تھا۔ اب اس سے بہتر طريقے دريافت ہو گئے ہيں۔ انھيں اختيار کرنا زيادہ موزوں ہے۔
مجیب: Talib Mohsin
اشاعت اول: 2015-08-19