روح کیا ہے

روح کیا ہے اور انسان کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت یا دماغ کے ساتھ اس کا کیا رشتہ ہے؟ وضاحت فرمائيے


سوال

روح کیا ہے اور انسان کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت یا دماغ کے ساتھ اس کا کیا رشتہ ہے؟ وضاحت فرمائيے

جواب

آپ نے پوچھا ہے کہ روح کیا ہے اور دماغ کے ساتھ اس کا کیا رشتہ ہے۔

قرآن مجید سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ انسانی وجود کی تکمیل کا ایک مرحلہ نفخ روح کا بھی ہے۔ قرآن مجید سے یہ بات بھی معلوم ہوتی ہے کہ نفخ روح ہی سے انسان کے سمیع بصیر ہونے کی صلاحیت نمایاں ہوتی ہے۔ اس سے یہ بات قیاس کی جا سکتی ہے کہ ہمارا جسم اصل میں آلہ کی حیثیت رکھتا ہے اور ہماری اصل شخصیت روح سے وابستہ ہے۔ اس نتیجے کی روشنی میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ دماغ بھی روح کے لیے ایک آلہ ہی کی حیثیت رکھتا ہے۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-07-25

مزید تحریریں جو آپ کو دلچسپ لگیں