سوال
نماز میں پہلے میرا دل لگتا تھا، مگر اب نہیں لگتا۔ چنانچہ توجہ سے نماز پڑھنا بہت مشکل ہو گیا ہے، اس مسئلے کا کیا حل ہے؟
جواب
اس کا حل یہ ہے کہ آدمی صالح نمازیوں کی صحبت میں بیٹھے، ممکن حد تک اپنی موت کو یاد کرے، اٹھتا بیٹھتا خدا کے دھیان میں رہے، جنت اور دوزخ کا ذکر خود بھی کرے اور لوگوں سے بھی سنے اور اپنی اصلاح کے لیے کسی تربیت کرنے والے صالح شخص سے رابطہ و تعلق رکھے۔
مجیب: Muhammad Rafi Mufti
اشاعت اول: 2015-07-09