نکاح کی حیثیت

26

سوال

میرا سوال یہ ہے کہ نکاح کی کیا حیثیت ہے؟ کیا اگر نکاح ہوا ہو اور رخصتی نہ ہوئی ہو تو جنسی تعلق قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ اور نکاح کے بعد کیا میاں بیوی کےتمام حقوق لاگو ہو جاتے ہیں؟ برائے مہربانی وضاحت فرمائیں۔

جواب

مرد و عورت كے درميان نكاح ہى وه مكمل معاہده ہے جس سے وه مياں بيوى بن جاتے ہيں.اس كے بعد مرد كو عورت پر اور عورت كو مرد پر پورے حقوق حاصل ہو جاتےہيں.نكاح كے فورا بعد وه دونوں مل كر اپنے بارے ميں جو چاہيں فيصلہ كر سكتے ہيں.كسى خاص طريقے سے لڑكى كى رخصتى ہمارے اپنے حالات ، ہمارى مجبورياں يا ہمارا معاشرتى طور طريقہ اور ہمارے معاشرتى آداب وغيره كا مسئلہ ہے.اِس ميں اگر كوئى خاص خرابى نہ ہو تو اسے اپنانا ضرورى ہے يہ ہمارے اوپر ہمارے خاندان اور ہمارے معاشرے كا حق ہے ،جسے ادا كرنا ہمارى اخلاقى ذمہ دارى ہے.

مجیب: Muhammad Rafi Mufti

اشاعت اول: 2015-06-25

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading