سوال
میرا سوال یہ ہے کہ اسلام کو آسانی کے ساتھ کیسے سمجھا جائے اور اس سے روحانی سکون کیسے حاصل کیا جائے؟
جواب
امید ہے آپ بخیر ہوں گے۔ آپ نے پوچھا ہے کہ دین کو آسانی سے کیسے سمجھا جائے اور روحانی سکون کیسے حاصل ہو۔
دین کا علم حاصل کرنے کی دو سطحیں ہیں۔ ایک سطح یہ ہے کہ آپ دین کے عالم بنیں۔ اس کے تقاضے اور ہیں۔ دوسری سطح یہ ہے کہ آپ ضروریات کا علم حاصل کریں اور جہاں فہم وعمل میں کوئی ضرورت پیش آئے وہاں کسی عالم دین سے رائے لے لیں۔ پہلی سطح مشکل ہے اور دوسرا راستہ آسان ہے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ اصلا آدمی کو کسی ایک عالم دین سے وابستہ ہونا چاہیے۔ لیکن اس کے لیے لازم ہےکہ وہ اندھا مقلد نہ ہو۔ وہ اپنی بساط کی حد تک دین کے صحیح فہم پر کھڑا ہونے کی کوشش کرے۔
روحانی سکون کا سارا مدار توکل پر ہے اور توکل کا مدار رب کی صحیح معرفت پر ہے۔ رب کی صحیح معرفت صرف قرآن سے حاصل ہوتی ہے۔
مجیب: Talib Mohsin
اشاعت اول: 2015-07-23