سوال
میں نے ابن اسحاق کے بارے میں جتنا پڑھا ہے اتنا ہی کنفیوز ہوا ہوں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک بہتریں عالم ہے اور کچھ اس کے عقائد کو شکوک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ شیعت کی تعلیم کا پیروکار ہے۔ آپ کا اس کے بارے میں کیا نقطہ نظر ہے؟ برائے مہربانی تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔
جواب
آپ نے ابن اسحاق کے بارے میں کچھـ آراء نقل کی ہیں اور ان کے حوالے سے ہماری رائے جاننا چاہی ہے۔
یہ باتیں کسی نہ کسی حد تک ایک حقیقت رکھتی ہیں۔ ابن اسحاق جس زمانے کی شخصیت ہیں اس میں وہ شیعیت موجود نہیں تھی جس سے ہم آج واقف ہیں۔ اس زمانے میں یہ لوگ خاندان علی کی شاخ کو اقتدار کے لیے زیادہ احق سمجھتے تھے۔ امامت کا عقیدہ اور محرم کی رسومات کا اسطوری ڈھانچا اس شکل میں سامنے نہیں آیا تھا۔
باقی رہی ان کی روایات کی حیثیت تو اس پر قیل و قال ضرور موجود ہے لیکن یہی لوگ ہیں جو اس زمانے کی تاریخ کے ماخذ کی حیثیت رکھتے ہیں۔
میرے خیال میں تاریخ نگاری ایک الگ فن ہے اس میں بیانات کی صحت وعدم صحت قرائن و شوابد کی بنا پر ہی طے ہونی چاہیے اس میں محدثین کے معیار کو نافذ کرنا خلاف مصلحت ہے اور کئی پہلوؤں سے ناقابل عمل بھی ہے۔
مجیب: Talib Mohsin
اشاعت اول: 2015-07-13







