نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے درود و سلام

22

سوال

قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اللہ اور اس کے فرشتے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمت بھیجتے ہیں، ایمان والو، تم بھی ان پر بہت زیادہ رحمت اور سلام بھیجو۔ میرا سوال یہ ہے کہ رسول اللہ پر درود تو ہم درود ابراہیمی کے ذریعے سے بھیجتے ہیں، لیکن سلام کے الفاظ کیا ہونے چاہییں؟

جواب

نماز میں ہم التحیات پڑھتے ہوئے 

‘السلام عليك ايها النبی ‘ 

 کے الفاظ ادا کرتے ہیں، اس سے ہم رسول اللہ پر سلام بھیجتے ہیں۔ یہی الفاظ ہم عام زندگی میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجنے کا یہی طریقہ بتایا گیا ہے۔

درود و سلام سلامتی اور رحمت کی دعا ہے یعنی اللہ کے حضور میں یہ درخواست ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنی رحمت نازل فرمائے۔ یہ ہماری خیر خواہی کا تقاضا ہے کہ ہم ماں کے لیے دعا کریں، باپ کے لیے دعا کریں، اعزہ و اقربا کے لیے دعا کریں اور سب سے بڑھ کر اللہ کے پیغمبر کے لیے دعا کریں جس کے ذریعے سے ہمیں ہدایت ملی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ میں سمجھتا ہوں کہ یہ دعا ہمیں اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے بھی ضرورکرنی چاہیے۔ (اگست ٢٠٠٤)

مجیب: Javed Ahmad Ghamidi

اشاعت اول: 2015-06-18

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading