کافر اور غیر مسلم میں فرق

23

سوال

عام طور پر ہر غیر مسلم کو کافر کہا جاتا ہے، کیا یہ صحیح ہے کہ ہر غیر مسلم کافر ہوتا ہے یا ان دونوں میں فرق ہے؟

جواب

کافر سے مراد وہ شخص ہے جو جان بوجھ کر حق کا انکار کرتا ہے، یعنی جس کے سامنے اسلام پیش کیا گیا یا اس نے خود سے اس کا مطالعہ کیا اور پھر اس کی سمجھ میں یہ بات آ گئی کہ یہ حق ہے اور اسے قبول کرنا حق پرستی کا تقاضا ہے، لیکن اس نے جان بوجھ کر اس کو جھٹلا دیا اور اسے نہیں مانا تو ایسا شخص خدا کے نزدیک کافر شمار ہو گا۔
جو لوگ اسلام کو نہیں مان رہے، اگر ان کا معاملہ یہ ہے کہ وہ یہ جانتے ہیں کہ یہ حق ہے اور اسے ماننا ان کے لیے لازم ہے، لیکن اس کے باوجود وہ اس کا انکار کرتے ہیں تو بے شک وہ لوگ کافر شمار ہوں گے۔
غیر مسلم سے ہر وہ شخص مراد ہے جو مسلمان نہیں ہے اور ہمارے علم کی حد تک وہ جان بوجھ کر اسلام کا انکار بھی نہیں کر رہا کہ اسے کافر کہا جائے۔
دنیا کے بے شمار لوگ جو مسلمان نہیں ہیں، ان کا معاملہ کیا ہے؟ وہ کافر ہیں یا غیر مسلم؟ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ چونکہ ہم ان کے دل میں جھانک کر یہ فیصلہ نہیں کر سکتے کہ وہ اسلام کو جان بوجھ کر جھٹلا رہے ہیں یا وہ اس میں معذور ہیں، لہٰذا ہم انھیں غیر مسلم تو کہیں گے، لیکن کافر نہیں کہہ سکتے۔

مجیب: Muhammad Rafi Mufti

اشاعت اول: 2015-07-10

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading