سوال
کیا ایک شوہر اپنی بیوی کو مقتدی بنا کر نماز پڑھا سکتا ہے۔ اس صورت میں بیوی کیسے کھڑی ہوگی۔
جواب
اگر کسی وجہ سے آپ گھر میں نماز پڑھ رہے ہوں تو گھر والوں کو شریک کر کے نماز ادا کرنا اچھا عمل ہے۔ اگر عورت اکیلی بھی مقتدی ہو تو اسے امام کے پیچھے کھڑا ہونا چاہیے۔
مجیب: Talib Mohsin
اشاعت اول: 2015-09-07