رزق کی تعریف

29

سوال

میراسوال یہ ہے کہ کیا رزق کی کوئی تعریف بیان کی گئی ہے؟

جواب

امید ہے آپ بخیر ہوں گے ۔

آپ نے پوچھا ہے کہ رزق کی تعریف کیا ہے۔

میں آپ کے سوال کو اس معنی میں لے رہا ہوں کہ قرآن مجید میں رزق کا لفظ کس معنی میں آیا ہے ۔

عربی زبان میں رزق کا لفظ جہاں روزی روٹی کے معنی میں آتا ہے وہاں ہر طرح کی عنایات کے لے بھی آتا ہے۔ چنانچہ قرآن مجید میں بھی یہ مال و دولت کے لیے بھی ہے، متاع حیات کے لیے بھی آیا ہے اور ہدایت و معرفت کے لیے بھی استعمال ہوا ہے ۔ مختصرا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ رزق کا لفظ اللہ تعالی کی طرف سے بندوں کو عطا ہونے والی ہر عنایت کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔


مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-07-15

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading