امام بخاری

10

سوال

ایک لیکچر میں غامدی صاحب نے امام بخاری کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بہر حال وہ ایک انسانی کام ہے۔ پھر انھوں نے یہ بھی کہا کہ بخاری میں ایسی چیزیں بھی ہیں جو شرک کے درجے کی ہیں۔ برائے مہربانی ان کی نشاندہی کر دیجیے۔ کیا مسلم میں بھی ایسی حدیثیں ہیں۔

جواب

استاد محترم کا یہ ارشاد کہ امام بخاری کا کام ایک انسانی کام ہے اور اس میں خامیوں کی نشاندہی کی جاسکتی ہے میں نے بھی متعدد مرتبہ سنا ہے۔ یہ حقیقت پر مبنی ہے کوئی بھی اس کا مدعی نہیں ہے کہ امام بخاری کا کام ہر طرح کی غلطی سے پاک ہے۔

دوسری بات جو آپ نے فرمائی ہے وہ میں نے کبھی نہیں سنی ہے۔ میرے علم کی حد تک بخاری میں ایسی روایت تو ہیں جن کی صحت کے درجے تک پہنچنے میں کلام ہو سکتا ہے۔ ایسی روایات بھی ہیں جن کے بظاہر الفاظ نکلنے والے معنی محل نظر ہیں۔ لیکن یہ بات میں نہیں کہہ سکتا کہ کچھ روایات شرک جیسی چیز کے ساتھ مطابقت رکھتی ہیں۔ میرا گمان یہ ہے کہ استاد محترم نے کوئی اور بات کہی ہوگی۔

مسلم میں بھی میرے علم کی حد تک کوئی ایسی روایت نہیں ہے جس کے بارے میں یہ بات کہی جا سکتی ہو۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-07-12

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading