چار رکعتوں والی فرض نماز

11

سوال

1۔ چار رکعتوں والی فرض نماز میں پہلی دو رکعتوں میں فاتحہ کے ساتھ قرآن ملانا ضروری ہے۔ اگر آخری دورکعتوں میں قرآن پڑھ لیا جائے تو اس میں کوئی حرج ہے؟ کیا صرف فاتحہ پڑھنے کا حکم ہے؟چار رکعت سنت میں تو ہر رکعت میں قرآن ملانے کا حکم ہے۔

2۔ کیا درمیانی قعدے میں صرف التحیات پڑھی جا سکتی ہے درود اور دوسری دعائیں نہیں مانگی جا سکتیں۔

جواب

1۔ اس معاملے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی ارشاد نہیں ہے جس سے اس معاملے میں کوئی حتمی بات کہی جا سکتی ہو۔ پہلی اور آخری رکعتوں کے وقت میں فرق سے یہ بات سمجھی گئی ہے کہ آخری رکعتوں میں صرف سورہ فاتحہ پڑھی گئی ہے۔ میرے خیال میں چاروں رکعتوں میں قرآن ملایا جا سکتا ہے۔

2۔یہاں بھی وہی صورت حال ہے جو اوپر بیان ہوئی ہے یعنی حضور کا کوئی ارشاد یہاں بھی نہیں ہے۔ قعدہ دعاؤں کی جگہ ہے اس لیے التحیات کے ساتھ دوسری دعائیں درمیانی قعدے میں بھی کی جا سکتی ہیں۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-07-13

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading