معراج شریف2

16

سوال

معراج شریف کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے۔

جواب

آپ کا سوال بہت مجمل ہے۔ اس سے اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کہ معراج کے حوالے سے آپ کی الجھن کیا ہے۔ ہماری ویب سائٹس پر اس کے بارے میں سوالوں کے جوابات موجود ہیں آپ ان کا مطالعہ کرکے اگر اپنی اصل الجھن لکھتے تو آپ کو زیادہ بہتر جواب ملتا۔

عام طور پر معراج کے جسمانی یا روحانی ہونے کی بحث ہوتی ہے۔ قرآن مجید نے سورہ بنی اسرائیل میں جس کے آغاز میں مسجد اقصی کی طرف لے جانے کا ذکر ہوا ہے، اسے رویا قرار دیا ہے۔ اس کا مطلب یہی بنتا ہے کہ یہ سفر جسمانی نہیں تھا۔ لیکن اس سے حقیقت واقعہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی۔ یہ ایک معجزانہ سفر ہی تھا اس لیے کہ اس میں آپ کو جو مشاہدات کرائے گئے وہ عالم غیب کے حقائق تھے۔ جن سے آپ کے لیے ہی پردہ ہٹایا گیا تھا۔

یہاں یہ بات واضح رہے کہ اگر قرآن نے اسے رویا نہ کہا ہوتا تو اس کو جسمانی ماننے میں کوئی عقلی استحالہ نہیں ہے۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-07-12

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading