سٹیٹ لائف انشورنس

32

سوال

میں نے حال ہی میں سٹیٹ لائف انشورنس جائن کی ہے۔ لیکن میں ابھی واضح نہیں ہوں کہ یہ جائز ہے یا جائز نہیں ہے۔

جواب

انشورنس بطور اصول اور انشورنسکمپنیوں کا طریق کار دو الگ الگ معاملے ہیں۔

انشورنس کا مطلب یہ ہے کہ ایک ایسا نظام بنایا جائے جس میں نقصان کی تلافی، ہنگامی ضرورتوں یا مستقبل کی ضرورتوں کا بندوبست ہو جائے۔ ایسا نظام بنانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ بلکہ ہمارے دین کی رو سے اسے ایک پسندیدہ عمل ہی قرار دیا جائے گا۔

اصل ایشو طریق کار کا ہے۔ اس میں سودی طریق کار شامل کر دیا گیا ہے۔ اگر کسی ادارے میں یہ خامی نہیں ہے تو اس میں کام کرنا بالکل درست ہے۔

آپ اس معاملے میں ان لوگوں سے ضرور مشورہ کریں جو اس کاروبار کی اصل نوعیت کو جانتے اور سمجھتے ہیں۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-07-12

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading