سوال
میرا سوال یہ ہے کہ میری تنخواہ ٢٦٠٠٠ ماہانہ ہے۔ آج کے مہنگائی کے دور میں میں کتنی زکٰوۃ ادا کرنے کا پابند ہوں؟
جواب
آپ نے پوچھا ہے کہ آپ کوتنخواہ پر کتنی زکوۃ ادا کرنی ہے۔
عرض یہ ہے کہ فقہائے احناف تنخواہ پر کسی زکوۃ کے قائل نہیں ہیں۔ استاد محترم غامدی صاحب کی رائے یہ ہے کہ تنخواہ کو پیداوار کے ساتھ ملحق کرنا چاہیے اور اس پر دس فیصد زکوۃ عائد کی جانی چاہیے۔
مجیب: Talib Mohsin
اشاعت اول: 2015-07-25