سوال
حدیث کی موجود تمام کتابوں میں جو مضامین بیان کیے گئے ہیں کیا وہ رسول اللہ کے اپنے الفاظ میں ہیں؟ اگر ہیں تو ثبوت؟ اگر نہیں تو انھیں حدیث کیوں کہا جاتا ہے؟
جواب
کتب حدیث میں کچھ روایات کو چھوڑ کر تمام روایات روایت بالمعنیٰ ہیں۔ مراد یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد کو راوی نے اپنے الفاظ میں بیان کیا ہے۔ حدیث کہنے کی وجہ یہ ہے کہ محدث کے نزدیک وہ بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بات ہے۔ یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ جب کوئی فن مرتب ہو جاتا ہے تو اس کے بنیادی الفاظ اصطلاح کے طور استعمال ہو رہے ہوتے ہیں۔ ان کا لغوی مفہوم پس منظر میں چلا جاتا ہے۔
مجیب: Talib Mohsin
اشاعت اول: 2015-08-30