خوش عقیدگی اور بدعت

13

سوال

جو لوگ خوش عقیدگی کی وجہ سے بدعات کا شکار ہیں، ان کا انجام کیا ہوگا؟

جواب

ہر مسلمان اس بات کا مکلف ہے کہ وہ صرف اسی بات کو دین سمجھے اور اسی کو دین کی حیثیت سے اختیار کرے جس کے بارے میں اس کی راے یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے رسول محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بتائی ہے۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ اس کی یہ راے براہ راست مطالعے سے بنی ہے یا اس نے یہ بات کسی عالم دین سے جانی ہے۔ یہ راے اگر غلط بھی ہو تو امید ہے کہ اجر ملے گا، بشرطیکہ یہ آدمی اپنی غلطی واضح ہونے کی صورت میں اپنی راے اور اپنے عمل کو تبدیل کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور اسے صرف صحیح دین پر عمل کرنے پر اصرار ہے۔ دین میں گمان اور تمنا پر عمل خطرناک راستہ ہے۔ دین کے ساتھ خلوص بنیادی شرط ہے ،اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے امید ہے کہ کئی غلطیاں نظر انداز کر دی جائیں گی۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-08-10

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading