نفس سے مراد

20

سوال

1۔ قرآن میں نفس کا لفظ بہت دفعہ استعمال ہوا ہے ۔ سمجھنا یہ ہے کہ نفس میں کیا کچھ شمار ہے ۔ کیا نفس میں روح ، ضمیر ، حواس و دیگر ذہنی و جسمانی کیفیات بھی شامل ہیں ؟

2۔ ہم اپنے دماغ کو کنٹرول کرتے ہیں یا ہمارا دماغ ہمیں کنٹرول کرتا ہے ؟

جواب

1۔ آپ کے اندر جو اصل شخصیت ہے قرآن اس کو نفس کہتا ہے اور وہ شخصیت کیا ہے اس کے تجزیہ اور تحلیل میں ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکا بس اس کے بارے میں جو کچھ ہے ہمارا احساس ہے ۔

2۔ سارے جسم کو دماغ کنٹرول کرتا ہے ۔ لیکن خود دماغ کو کون کنٹرول کرتا ہے یہ کاش دریافت ہو سکے ۔ ابھی تک تو یہ معلوم ہے کہ ہم میں سے ہر شخص یہ شعور رکھتا ہے کہ ہمارے اندر ایک انا موجود ہے یعنی ایک ہستی موجود ہے لیکن وہ کیا ہے اس کا مستقر کہاں ہے ؟ وہ کس طریقے سے ہمارے دماغ پر عمل پیرا ہوتی ہے ۔ یہ راز ہے جو قیامت ہی میں کھلے گا ۔

مجیب: Javed Ahmad Ghamidi

اشاعت اول: 2015-06-21

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading