سورۂ عنکبوت29: 69 کا مصداق

کیا سورۂ عنکبوت29: 69 ‘وَالَّذِيْنَ جَاهَدُوْا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا’ (اور جو لوگ ہماری راہ میں مشقتیں جھیل رہے ہیں، ہم ان پر اپنی راہیں ضرور کھولیں گے) بھی پیامبروں کے باب میں الٰہی منصوبے کے ذیل میں آکر صحابۂ کرام کے ساتھ خاص ہے یا ہمیں بھی شامل ہے؟

سوال

جواب

مولانا امین احسن اصلاحی کی رائے تو اس کی تخصیص کی طرف نہیں ہے۔ جہاد سے یہاں ان کے نزدیک وہ مشقتیں اور تکالیف ہیں جو دین کی خاطر اٹھائی جارہی تھیں۔سبل سے مراد دنیا اور آخرت کی کامیابی کی راہوں کا کھلنا ہے۔ اس میں شبہ نہیں کہ معاملہ صحابہ ہی کا زیر بحث ہے۔ لیکن جو بات اس میں بیان ہوئی ہے وہ عام ہے۔ یہ توفیق ایزدی کا مژدہ ہے جس کا خدا کی رضا کا ہر طالب مستحق ہے۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-09-30

مزید تحریریں جو آپ کو دلچسپ لگیں