سوال
کیا پراویڈنٹ فنڈ میں وہ سودی اضافہ لینا جائز ہے جو ہر سال بدلتا رہتا ہے؟
جواب
پراویڈنٹ فنڈ میں یہ سودی اضافہ اگر نفع و نقصان کے اصول پر تبدیل ہوتا ہے تو پھر یہ درست ہے اور اگر اس کی وجہ یہ ہے کہ پراویڈنٹ فنڈ پر دیے جانے والے سود کو ہر سال محض حلال بنانے کے لیے کچھ کم کچھ زیادہ کر دیا جاتا ہے تو پھر یہ سود ہی ہے اور یہ جائز نہیں ہے۔
مجیب: Muhammad Rafi Mufti
اشاعت اول: 2015-07-08







