سوال
عربی زبان میں’آل’ کے لفظی معنی کیا ہیں؟
جواب
آل کا لفظ آدمی کی اولاد کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے جسے ہم خاندان کہتے ہیں اور بالکل اسی طریقے سے یہ اس کے پیرو کاروں کے لیے اور اس کے پیچھے چلنے والوں کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ اب سیاق و سباق سے یہ فیصلہ ہو گا کہ یہاں یہ کس مفہوم میں استعمال ہوا ہے۔ دنیا بھر میں جتنے الفاظ بھی ہیں، لغت میں لکھے ہوتے ہیں۔ ان کے ایک، دو، تین، چار معنی ہوتے ہیں۔ اس کا سیاق و سباق ہی یہ متعین کرتا ہے کہ یہ یہاں کس مفہوم میں ہے۔
مجیب: Javed Ahmad Ghamidi
اشاعت اول: 2015-06-21