عشر کي ادائيگي

11

سوال

عشر کيا اپنا سال کا خرچ نکال کر دينا ہے؟ اگر کسي کو بٹائي کي دس من گندم ملي ہے اور اس کا خرچ بارہ من ہے تو کيا وہ عشر ادا کرے گا اور خود قرض لے کر خرچ پورا کرے گا؟

جواب

عشر ايک معين مقدار سے زيادہ پيداوار پر ہے ، اس سے کم پيداوار پر نہيں ہے۔ نبي صلي اللہ عليہ وسلم نے اس کي مقدار 653 کلو گرام کھجور مقرر کي ہے۔ باقي رہا يہ سوال کہ اگر اس سے زيادہ پيداوار ہو تو يہ نصاب اس سے منہا کر کے عشر نکالا جائے گا يا کل پيداوار سے تو اس کا جواب يہ ہے کہ عشر کل پيداوار سے نکالا جائے گا۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-08-18

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading