سوال
کیا عورتوں کے نماز پڑھنے کا طریقہ مختلف ہے یا وہ بالکل مردوں کی طرح نماز پڑھ سکتی ہیں؟کیا ان کے لیے قیام ، رکوع ، قعدے اور سجدے کا کوئی الگ طریقہ ہے؟
کیا عورت گھر میں اپنے محرم(والد، بھائی، شوہر یا بیٹے ) کے ساتھ کچھ پیچھے کھڑے ہو کر جماعت سے نماز پڑھ سکتی ہے؟
جواب
عورت کے نماز پڑھنے کا طریقہ بالکل وہی ہے جو مردوں کا ہے۔ احناف نے کچھ فرق کیا ہے اور اس کی وجہ عورت کے حیا کے جذبے اور فطری ضرورتوں کا لحاظ ہے۔ مردوں کے طریقے سے کسی سبب سے تھوڑا بہت فرق قابل قبول ہے۔
عورت اپنے گھر میں مرد اعزہ کے ساتھ نماز پڑھ سکتی ہے، لیکن اس کا طریقہ یہ ہے کہ وہ، خواہ اکیلی ہو ، اسے پیچھے الگ صف میں کھڑا ہونا چاہیے۔
مجیب: Talib Mohsin
اشاعت اول: 2015-08-04