ذوالحج کے روزوں کی فضیلت

16

سوال

عشرۂ ذو الحج میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت سے روزے رکھنے کا عمل اگرچہ ثابت نہیں ہوتا ، لیکن کیا آپ کی قولی احادیث سے اِن دنوں میں روزوں کا اہتمام کرنے کی کوئی خاص اور متعین فضیلت بھی ثابت نہیں ہے؛جیساکہ عام طور بتایا جاتا ہے اِن ایام میں ایک روزے کا ثواب ایک سال کے روزوں کے برابر اور ہر رات کا قیام شب قدر کی رات کے قیام کے برابر ہے۔

جواب

تحقیقِ سند کے معیار کے مطابق اِس مضمون کی تمام احادیث بھی غیر ثابت اور ناقابل حجت ہیں ۔ علما ومحدثین کی ایک بڑی تعداد نے اِس باب کی تمام روایات کو پوری صراحت کے ساتھ ناقابل اعتبار و استدلال قرار دیا ہے ۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت سے عشرۂ ذو الحج کے روزوں کی خاص اِس طرح کی متعین کوئی فضیلت بھی علمی طور پر ثابت نہیں ہوتی ۔(السلسلۃ الضعیفۃ،البانی،رقم : 5142, ۔ ترمذی،رقم : 758 ۔ ابن ماجہ ، رقم:336)

مجیب: Muhammad Amir Gazdar

اشاعت اول: 2015-10-18

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading