جنت میں عورتوں كے لئے شوہر

19

سوال

میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ اگر کسی عورت کا شوہر وفات پا جائے اور عدت پوری ہونے کے بعد وہ عورت دوسرے مرد سے شادی کر لے تو کیا جنت میں اسے اپنے دونوں خاوندوں سے شادی کرنی ہو گی۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیے۔

جواب

آپ نے پوچھا ہے کہ اگر ایک بیوہ دوسری شادی کرلے تو جنت میں اسے یہ دونوں شوہر ملیں گے۔

قرآن مجید میں جنت کی نعمتوں کا ذکر کرتے ہوئے بالعموم مردوں کے حوالے ہی سے کلام کیا گیا ہے۔کچھ مقامات پر عمومی اسلوب بھی اختیار کیا گیا ہے اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جنت میں مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے پاکیزہ ساتھی ہوں گے۔ ہمارا علم یہیں تک محدود ہے ۔ ہم اس معاملے میں اتنا ہی جان سکتے ہیں جتنا وحی کے ذریعے سے بتا دیا گیا ہے۔ چنانچہ اس معاملے میں مزید جو بات بھی کہی جائے گی وہ محض قیاس اور اندازوں پر مبنی ہو گی۔ میرے نزدیک اس طرح کے معاملے میں کلام نہ کرنا کلام کرنے سے زیادہ بہتر ہے۔ یہ مجمل بات ہمارے لیے کافی ہے جو قرآن میں بیان ہو گئی ہے کہ جنت اعلی درجے کے ساتھیوں اور بے مثال نعمتوں کا گھر ہے۔سب سے بڑھ کر یہ کہ ہمیں اللہ تعالی کا قرب حاصل ہو گا۔اللہ تعالی ہمیں ایسے اعمال کی توفیق دے جو ہمیں جنت کا مستحق بنا دیں۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-07-25

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading