سوال
۔ اگر کوئی بھکاری ہم سے اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کے نام پر بھیک مانگے جیسے داتا دربار یا ہمارے والدین کے نام پر تو کیا ھمیں اس کی ضرورت پوری کرنی چاہیے؟ اگر ایسا ہے تو پھر اس کا ایمان اس بات پر پکا ہو جائے گا کہ دربار والے مرحوم پیر نے ہی اس کی مدد کی ہے تو اس کی ضرورت پوری ہوئی ہے۔ رہنمائی فرمائیے۔
٢۔ کہا جاتا ہے کہ خنزیر (pig) کو سور کہنے سے ٠٤ دن تک کوئی دعا قبول نہیں ہوتی۔ کیا یہ بات درست ہے؟
جواب
1- ہم بد عقيده بهكارى كى ضرورت بهى پورى كريں اور اسے يہ بهى بتائيں كہ دينے والا صرف الله ہے.ہم اسے يہ سمجهائيں گے كہ مشرك قوميں مثلاً، ہندو لوگ اپنے بتوں سے اپنى حاجتيں مانگتے اور پورى ہونے پر يہ سمجھتےہيں كہ يہ حاجات ان بتوں نے پورى كى ہيں، حالانكہ وه حاجات صرف الله نے پورى كى ہوتى ہيں. بس اسى طرح ہمارى حاجات بهى صرف الله ہى پورى كرتا ہے.
2- خنزير كو سؤر كہنے سے كچھ نہيں ہوتا.
مجیب: Muhammad Rafi Mufti
اشاعت اول: 2015-06-26