فرض ، نفل اور واجب ميں فرق

19

سوال

فرض ، نفل اور واجب ميں فرق مثالوں کي مدد سے واضح کيجيے۔

جواب

ہمارے نزديک دين کے احکام کي دو قسميں ہيں: فرائض اور نوافل
جن احکام کي عدم تعميل گناہ ہے وہ فرض ہيں اور جن کي تعميل پر ثواب ہے اور عدم تعميل گناہ نہيں وہ نفل ہيں۔ فرض کي مثال فجر کي وہ دو رکعتيں ہيں جنھيں جماعت کے ساتھ پڑھا جاتا ہے۔ نفل کي مثال فجر کي وہ دو رکعتيں ہيں جنھيں ان دو فرضوں سے پہلے ادا کيا جاتا ہے۔

يہ نفل احناف کي تقسيم ميں سنت کہلاتے ہيں۔ ہمارے نزديک فرض اور واجب مترادف اصطلاحات ہيں ليکن احناف کے ہاں فرض اور واجب الگ الگ اصطلاحات ہيں۔ ان کے نزديک فرض وہ ہے جو شريعت کي قطعي دليل سے ثابت ہو اور واجب وہ ہے جو دليل ظني سے ثابت ہو۔ نمازوں ميں واجب کي مثال وتر کي نماز ہے۔ پانچ نمازيں سنت متواترہ قطعيہ سے ثابت ہيں اور وتر کي نماز اخبار آحاد سے ثابت ہے۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-08-17

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading