سوال
نظر بد ، تعويذ اور جادو کي سائنسي اورديني توجيہ کياہے؟
جواب
نظربد کا معاملہ بس بچوں کي حد تک ہي ہے اور اس کي توجيہ يہ ہے کہ اس کا بيان احاديث ميں موجود ہے۔ جہاں تک تعويذ کي بات ہے تو اس کا تعلق بھي بچوں ہي سے ہے يا زيادہ سے زيادہ اس کا دائرہ ان لوگوں تک بھي بڑھايا جا سکتا ہے جو خود مسنون دعائيں يا ان کا ترجمہ پڑھنے کي استطاعت نہيں رکھتے اور اس کي توجيہ يہ ہے کہ نبيۖ سے معوذتين پڑھ کر پھونکنے کي روايت بھي موجود ہے۔ جبکہ جادو کے حوالے سے قرآن بالکل واضح ہے۔ سورۂ بقرہ کي آيت 102 ميں ہاروت و ماروت کے حوالے سے جادو کي يہ حقيقت واضح کر دي گئي ہے جب تک اللہ کا اذن نہ ہو اس کا کوئي اثر نہيں ہو سکتا ہے۔
مجیب: Talib Mohsin
اشاعت اول: 2015-08-17