پیغمبر کے علاوہ وحی

16

سوال

کیا پیغمبر کے علاوہ بھی وحی آسکتی ہے۔ یا اس کی کوئی صورت نبی بنے بغیر کسی آدمی کو پیش آسکتی ہے۔

جواب

قرآن مجید میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین کہا گیا ہے۔ اس سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ اب اللہ تعالی کی طرف سے دینی رہنمائی کا سلسلہ بند کیا جا رہا ہے۔ مراد یہ ہے کہ اب کسی شخص کو خدا کی طرف سے کسی دینی رہنمائی کے ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ جو لوگ اس طرح کے دعوے کرتے ہیں ان کی بات بالکل بے بنیاد ہے اور وہ شیطان کے بہکاوے میں آئے ہوئے ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی حقیقت کو واضح کرتے ہوئے فرمایا تھا۔

عن ابی هريرة رضی الله عنه قال: سمعت رسول الله صلی الله عليه وسلم يقول: لم يبق من النبوة الا المبشرات٠ قالوا: وما المبشرات؟ قال: الرؤيا الصالحة٠(بخاری، رقم٦٥٨٩)

”حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے۔ نبوت (یعنی اللہ تعالی کی طرف سے رابطے کے پہلو سے) مبشرات کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی۔ لوگوں نے پوچھا: یہ مبشرات کیا ہیں۔ آپ نے فرمایا: اچھا خواب۔”

اچھے خواب سے بھی دینی رہنمائی مراد نہیں لی جا سکتی اس لیے کہ یہ معنی لینے کی صورت میں یہ روایت قرآن مجید کے خلاف چلی جائے گی۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-09-08

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading