سوال
قرآن کی روشنی میں حدیث وسنت کی کتابوں کی کیا حیثیت ہے۔ اگر قرآن اپنی ذات میں مکمل ہے تو پھر علما اپنی بات کی تائید میں حدیثیں کیوں پیش کرتے ہیں؟
جواب
استاد محترم نے اپنی کتاب میزان کے باب اصول ومبادی میں اس موضوع پر تفصیلی کلام کیا ہے۔ اطمینان کے لیے آپ اس کا مطالعہ کریں۔
مختصرا عرض ہے کہ اصل ماخذ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات والا صفات ہے۔ یعنی جو کچھ وہ دین کے طور پر کہیں اور کریں وہ ہمارے لیے دین ہے۔ قرآن آپ نے خدا کی کتاب کے طور پر دیا اور سنت وہ دینی اعمال ہیں جو آپ نے دینی اعمال کے طور پر جاری فرمائے۔ پھر آپ نے لوگوں کو دین پہنچایا ہی نہییں خود اس پر عمل بھی کیا اور اس کے اطلاق کے پہلو واضح بھی کیے۔ یہ باتیں جہاں امت کے اجماع وتواتر سے منتقل ہوئیں ہیں وہیں ان کا بیان اخبار آحاد میں بھی ہوا ہے۔ حدیث وسنت کی کتابیں اسی علم کا بیان ہیں۔
مجیب: Talib Mohsin
اشاعت اول: 2015-07-12