سوال
اللہ تعالیٰ عالم الغیب ہے۔ کیا وہ انسانی مزاج کو نہیں جانتا پھر اسے امتحان لینے کی کیا ضرورت ہے؟
جواب
اللہ تعالیٰ نے یہ امتحان اپنے لیے نہیں لیا ، بلکہ آپ کے لیے لیا ہے، تاکہ آپ کو استحقاق کی بنا پر اجر دے سکے۔ اگر وہ اپنے علم کی بنیاد پر فیصلہ کر دیتا تو آپ قیامت میں اس کی عدالت میں مقدمہ لے کر کھڑے ہو جاتے کہ آپ نے موقع تو دیا ہی نہیں تھا۔ چنانچہ جان رکھیے کہ یہ ساری آزمایش آپ کے استحقاق کو قائم کرنے کے لیے ہے۔
مجیب: Javed Ahmad Ghamidi
اشاعت اول: 2015-06-18