تدبر قرآن

17

سوال

تدبر قرآن سے متعلق ایک سوال میرے ذہن میں ہے اور مجھے اس سوال کے بارے میں ابھی تک کسی سے صحیح رہنمائی نہیں ملی۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا تدبر قرآن میں صفات کے مختلف اوزان میں پایا جانے والا مبالغے اور شدت کا فرق زیر بحث آیا ہے؟ برائے مہربانی اس مسئلے کو سمجھنے کے لیے میری رہنمائی فرمائیے۔

جواب

آپ نے پوچھا ہے کہ کیا تدبر قرآن میں صفات کے مختلف اوزان میں پایا جانے والا مبالغے اور شدت کا فرق زیر بحث آیا ہے۔

تدبر قرآن کے متعدد مقامات پر صفات کے اوزان سے معنی میں پڑنے والا فرق بیان ہوا ہے۔ اس لیے یقینا آپ کو تدبر قرآن سے اس حوالے سے بڑی مدد ملے گی۔ یہاں میں آپ کو ایک نکتہ بھی عرض کرنا چاہتا ہوں۔ بے شک وزن کا فرق زبان میں معنی تک رسائی کا ایک ذریعہ ہے لیکن یہ بات واضح رہنی چاہیے کہ اس معاملے میں کوئی قانون کار فرما نہیں ہوتا۔کسی وزن سے متعلق بیان کی گئی کوئی خصوصیت لازم نہیں ہے کہ کسی خاص لفظ میں بھی پائی جائے۔ اس لیے اصل انحصار کسی لفظ کے مواقع استعمال پر ہے۔ اہل زبان کسی لفظ کو جن مواقع پر استعمال کرتے ہیں وہی اس کے معنی ہیں۔ وزن پر قیاس کرتے ہوئے کسی معنی کا اثبات محض ایک قرینہ ہے اس کی کوئی حتمی حیثیت نہیں ہے۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-07-23

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading