معجزات پر ایمان

17

سوال

کل کتنے معجزات پر ایمان لانا ضروری ہے جن
کی تاویل ناممکن ہے؟ کیا قرآن میں یہ نہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو
معجزات عطا نہیں کیے گئے۔ قرآن کی کس آیت میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کو معجزات عطا کیے گئے ہیں؟

جواب

قرآن مجید میں متعدد مقامات پر کفار اور یہود کے اس نوعیت کے مطالبات زیر بحث آئے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے خارق عادت امور صادر ہوں، لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کے جواب میں قرآن مجید ہی کو پیش کیا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے دعواے نبوت کے اثبات کے لیے حسی معجزات نہیں دیے گئے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی خارق عادت واقعات سے بالکلیہ خالی ہے۔ شق قمر قرآن مجید میں بیان ہوا ہے۔ بعض سچی پیشین گوئیاں قرآن میں مذکور ہیں۔ احادیث میں متعدد خارق عادت واقعات مذکور ہیں۔ آپ نے ایک عظیم الشان سلطنت کی بنیاد رکھی۔ یہ واقعہ ہر اعتبار سے ایک معجزہ ہے۔

جو واقعات اخبار آحاد سے نقل ہو رہے ہیں، ان پر محدثانہ تنقید تو ہوسکتی ہے، لیکن بطور اصول ان کے انکار کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-08-10

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading