سوال
کس فرقے کے امام کی اقتدا میں نماز نہیں ہوتی؟
جواب
ہر مسلمان امام کی اقتدا میں نماز ہو جاتی ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نماز آپ کی ہوتی ہے، یہ کسی فرقے کی نہیں ہوتی ۔ اس لیے مسلمانوں کے نظم اجتماعی میں جہاں بھی موقع ملے ، نماز ہو رہی ہو، آپ اطمینان کے ساتھ نماز پڑھیے ۔ امام خواہ سنی ہو یا شیعہ ، اہل حدیث ہو یا دیو بندی، اس سے آپ کی نماز کی قبولیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ یہ ایسی ہی بات ہے کہ اگر امام کا وضو نہیں ہے تو اس کی نماز نہیں ہوئی ، آپ کا وضو ہے تو آپ کی ہو گئی ہے۔
مجیب: Javed Ahmad Ghamidi
اشاعت اول: 2015-06-21