سوال
کہتے ہیں کہ قرآن سے پہلے بھی تورات اور انجیل وغیرہ کتابی شکل میں موجود تھیں۔ اگر کاغذ ایجاد ہو چکا تھا تو پھر قرآن کیوں کھجور کے پتوں اور پتھروں وغیرہ پر لکھا جاتا تھا؟
جواب
اس میں شبہ نہیں کہ کاغذ بہت پہلے ایجاد ہو چکا تھا اور عربوں میں اس کے استعمال کے شواہد بھی ملتے ہیں، لیکن بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ عرب میں بآسانی دستیاب نہیں تھا، اس کی وجہ واضح ہے کہ عرب میں لکھنا جاننے والے لوگ بہت کم تھے۔چنانچہ جو لوگ لکھنا چاہتے تھے، وہ اپنے ماحول میں دستیاب اشیا ہی پر لکھنے پر مجبور تھے۔ تاہم ،خلافت راشدہ میں پورا قرآن مجید کاغذ پر لکھنے کا کام بھی کر دیا گیا تھا۔
مجیب: Talib Mohsin
اشاعت اول: 2015-08-10