فکسڈڈپوزٹ میں پیسہ رکھوانا

14

سوال

برائے مہربانی ہاں یا نہ میں جواب دے دیں۔ آپ کو پتا ہے آج کل پاکستانی روپیہ کی قیمت گر رہی ہے۔ میرے پیسے کرنٹ اکاؤنٹ میں پڑے ہوئے ہیں۔ کچھ لوگ مشورہ دے رہے تھے کہ اپنی تنخواہ کرنٹ اکاؤنٹ سے نکلوا کر فکسڈ اکاؤنٹ میں رکھوا لو۔اس طرح جو قیمت گرے گی وہ کچھ نہ کچھ بینک منافع کی صورت میں ریکور ہو جائے گی۔ کیا کسی بینک یا ادارے سے فکسڈڈپوزٹ میں پیسہ رکھوا کا منافع لینا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

بینک جو اضافی رقم آپ کے ڈپازٹس پر دیتا ہے وہ سود ہوتا ہے۔تاہم جو مسئلہ آپ نے بیان فرمایا ہے وہ اہم ہے کہ رقم کی قوت خرید کم ہوتی چلی جاتی ہے۔ اس کا ایک ایک ممکنہ حل یہ ہے کہ آپ فارن کرنسی اکاؤنٹ کھلوالیں اور اپنی بچت فارن کرنسی میں رکھیں جس کی قیمت نسبتاً اس طرح نہیں گرتی جس طرح پاکستانی روپے کی گرتی ہے۔ دوسری شکل قیمتی دھاتوں کی شکل میں بچت رکھنا ہے اور اسے بینک لاکر میں رکھوایا جاسکتا ہے۔

مجیب: Rehan Ahmed Yusufi

اشاعت اول: 2015-10-19

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading