سوال
نماز پڑھنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ نماز میں رفع یدین کرنا ضروری ہے یا اس کی صرف اجازت ہے، یعنی جو کرنا چاہے،وہ کر سکتا ہے؟
جواب
نماز پڑھنے کا وہی طریقہ ہے جو مسلمانوں کی مساجد میں رائج ہے۔ اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔
جہاں تک رفع یدین کا تعلق ہے جس پر مسلک اہل حدیث کے افراد بہت زور دیتے ہیں تو بے شک وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، لیکن وہ نماز کا لازمی حصہ نہیں ہے۔ آدمی اسے اختیار کرنا چاہے تو کر سکتا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے آپ غامدی صاحب کی تصنیف ”میزان” کے باب ”قانون عبادات” کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔
مجیب: Muhammad Rafi Mufti
اشاعت اول: 2015-06-27