دوسري شادي كے ليے پہلی بیوی سے اجازت

19

سوال

دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت ضروری ہے یا نہیں؟ اور کیا کوئی اپنی مرضی سے اپنی بیٹی کو جہیز دینا چاہے تو دے سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

١۔ دوسری شادی کے ليے پہلی بيوی سے اجازت لينے کو شريعت نے موضوع نہيں بنايا ہے۔ البتہ پاکستان کے قانون ميں يہ شرط موجود ہے، اس لیے ملکی قانون کے مطابق آپ کو دوسر ی شادی سے قبل پہلی بيوی سے اجازت لينا ہوگی۔

٢۔اپنی مرضی سے آ پ اپنی بيٹی کو شادی پر جو دينا چاہيں اس پر کوئی پابندی نہيں ہے۔

اس جواب کے کسی پہلو کے حوالے سے اگر کوئی بات مزيد وضاحت طلب ہے توآپ بلا جھجک ہم سے رابطہ کريں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جو بات درست ہے اسے ہمارے دلوں ميں راسخ فرمادے اور ہماری غلطيوں کو معاف فرماکر صحيح بات کی طرف ہماری رہنمائی فرمائے،آمين۔

مجیب: Rehan Ahmed Yusufi

اشاعت اول: 2016-01-04

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading