مآخذِ دین

13

سوال

مآخذِ دین (Resources of Islamic Thought) کیا ہیں؟ ان کے دلائل بھی بیان کر دیجیے؟

جواب

استاذ گرامی جناب جاوید احمد غامدی صاحب دین جن بنیادوں پر سمجھتے ہیں ، اپنی کتاب میزان میں انہوں نے اِن بنیادوں کو اس طرح واضح کیا ہے :

“دین اللہ تعالیٰ کی ہدایت ہے جواس نے پہلے انسان کی فطرت میں الہام فرمائی اوراس کے بعد اس کی تمام ضروری تفصیلات کے ساتھ اپنے پیغمبروں کی وساطت سے انسان کو دی ہے ۔اس سلسلہ کے آخری پیغمبرمحمدصلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔چناچہ دین کاتنہاماخذاس زمین پراب محمدصلی اللہ علیہ وسلم ہی کی ذات والاصفات ہے ۔یہ صرف انھی کی ہستی ہے کہ جس سے قیامت تک بنی آدم کوان کے پروردگار کی ہدایت میسرہو سکتی اوریہ صرف انھی کامقام ہے کہ اپنے قول وفعل اور تقریرو تصویب سے وہ جس چیزکودین قراردیں ، وہی اب رہتی دنیاتک دین حق قرار پائے :’’وہی ذات ہے جس نے ان امیوں میں ایک رسول انھی میں سے اٹھایاجواس کی آیتیں ان پرتلاوت کرتا ہے اوران کاتزکیہ کرتا ہے اور(اس کے لیے ) انھیں قانون اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے۔ ‘‘

(جمعہ62: 2)

یہی قانون وحکمت وہ دین حق ہے جسے ’’اسلام‘‘سے تعبیرکیا جاتا ہے ۔اس کے ماخذکی تفصیل ہم اس طرح کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ دین آپ کے صحابہ کے اجماع اورقولی و عملی تواترسے منتقل ہوا اوردوصورتوں میں ہم تک پہنچاہے :۱۔قرآن مجید۲۔سنت
قرآن مجیدکے بارے میں ہرمسلمان اس حقیقت سے واقف ہے کہ یہ وہ کتاب ہے جواللہ تعالیٰ نے اپنے آخری پیغمبرمحمدصلی اللہ علیہ وسلم پرنازل کی ہے ، اوراپنے نزول کے بعدسے آج تک مسلمانوں کے پاس ان کی طرف سے بالاجماع اس صراحت کے ساتھ موجودہے کہ یہی وہ کتاب ہے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم پرنازل ہوئی تھی اورجسے آپ کے صحابہ نے اپنے اجماع اورقولی تواترکے ذریعے سے پوری حفاظت کے ساتھ بغیرکسی ادنیٰ تغیرکے دنیاکومنتقل کیا ہے ۔سنت سے ہماری مراددین ابراہیمی کی وہ روایت ہے جسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تجدید کے بعداوراس میں بعض اضافوں کے ساتھ اپنے ماننے والوں میں دین کی حیثیت سے جاری فرمایا ہے۔ قرآن میں آپ کوملت ابراہیمی کی اتباع کاحکم دیا گیا ہے ۔یہ روایت بھی اسی کا حصہ ہے ۔ارشادفرمایا ہے :

’’پھرہم نے تمھیں وحی کی کہ ملت ابراہیمی کی پیروی کروجوبالکل یک سوتھا اور مشرکوں میں سے نہیں تھا۔‘‘ (نحل16:123) “

(میزان:اصول ومبادی۔صفحہ:13۔14)

مجیب: Rehan Ahmed Yusufi

اشاعت اول: 2016-01-14

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading