سوال
میں آپ کے لیکچرز دلچسپی سے سنتا ہوں لیکن
کبھی آپ نے اہل بیت یا رسول صلی اللہ علیہ و سلم کے گھر والوں کے بارے میں
کوئی بات نہیں کی۔ نہ ہی آپ کربلا کے متعلق کوئی بات کرتے ہیں۔ جاننا
چاہتا ہوں کہ اس کی کیا وجہ ہے؟
جواب
استاذ گرامی جاویداحمدغامدی صاحب کے کام کا اصل میدان دین کی شرح ووضاحت ہے۔ اس شرح ووضاحت کے لیے بنیادی ماخذ اللہ اور اس کا رسول ہے ۔ اس لیے ان کے کام میں اصلاً اللہ اور اس کے رسول ہی کا ذکر ہوتا ہے۔ صحابہ کرام، ازدواج مطہرات اور دیگر اہل بیت کا ذکر کبھی آتا ہے توتبعاً آتاہے ۔
تاہم جاوید صاحب کے کئی لیکچرز میں ان شخصیات کا تفصیلی ذکر ہے۔ محرم کے موقع پر نشر ہونے والے ٹی وی پروگراموں میں جاوید صاحب نے سیدناحسین ؓ کے بارے میں تفصیل سے گفتگوکی ہے ۔ جن کو آپ ان کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
مجیب: Rehan Ahmed Yusufi
اشاعت اول: 2015-11-15