سوال
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے ہمارے تعلق کی اصل حقیقت کیا ہے؟
جواب
رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم سے ایک مسلمان کا تعلق یہ ہے کہ وہ آپ کی لائی ہوئی شریعت کی پیروی کرے اور آپ کے لائے ہوئے دین کے احکام کا مکمل اتباع کرے۔ اطاعت کا یہ تعلق ہی اصل تعلق ہے۔جو نبی صلی اﷲ علیہ وسلم کے حوالے سے مطلوب ہے۔ تاہم اطاعت کا یہ تعلق قائم نہیں ہوسکتا جب تک اس بات پر ایمان نہ لایا جائے کہ آپ اﷲ کے نبی اور رسول ہیں۔ایمان کے یہ تعلق متقاضی ہے کہ نہ صرف آپ کی اطاعت کی جائے بلکہ آپ کا ادب اور آپ کی محبت بھی ہمارے ایمان کا حصہ بننے۔
چنانچے ایمان، اطاعت، ادب اورمحبت ،یہی وہ اساسات ہیں جن پر رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم سے ہمارا تعلق کا انحصار ہے۔
مجیب: Rehan Ahmed Yusufi
اشاعت اول: 2015-10-31