قرآن پڑھانے کی اجرت لینا

12

سوال

کیا قرآن پڑھانے کی اجرت لینا صحیح ہے؟ میں نے ایک حدیث میں پڑھا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے؟

جواب

قرآن کریم لوگوں کوپڑ ھانا بڑ ی سعادت کی بات ہے ۔اسی طرح دین کی تعلیم دینا، مسجدوں اورمدارس کی ذمہ داری سنبھالناوغیرہ بڑی اہم خدمات ہیں ۔ان کے لیے ایک شخص اپنے اوپر کچھ پابندیٔ اوقات قبول کرتا ہے اور کچھ ذمہ داریاں اپنے سر لیتا ہے ۔اس کے بعد اسے جو پیسے دیے جاتے ہیں وہ پابندی قبول کرنے اورذمہ داری لینے کا بدل ہوتے ہیں نہ کہ قرآن پڑ ھانے یامسجدوں میں امامت کرنے کا معاوضہ۔ اگر کوئی شخص قرآن پاک پڑ ھانے کے بدلے میں پیسے لینے کی نیت کرتا ہے تو اس کا ایسا کرنا درست نہیں۔

مجیب: Rehan Ahmed Yusufi

اشاعت اول: 2016-01-16

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading