سوال
عقیقہ فرض ہے یا سنت ہے؟ اور کیا بچے کی پیدایش کے بعد کچھ متعین دنوں کے اندر اندر ہی عقیقہ کرنا ضروری ہے؟
جواب
عقیقے کی قربانی نفلی قربانی ہے۔ غامدی صاحب کی تحقیق کے مطابق یہ ان سنن میں سے نہیں ہے جنھیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بطور شریعت اس امت میں جاری کیا ہے۔
جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیقے کے بارے میں پوچھاگیا تو آپ نے فرمایا : تم میں سے جو بچے کی پیدایش پر قربانی کرنا چاہے ، وہ کر لے۔
اکثر علما کی راے کے مطابق عقیقے کا دن نومولود کا ساتواں دن ہے، لیکن یہ بات بھی لازم نہیں ہے۔
مجیب: Muhammad Rafi Mufti
اشاعت اول: 2015-07-08