انسان اور جنات كا تعلق

22

سوال

میرا سوال یہ ہے کہ کیا جنات کا انسان کے ساتھ کچھ رابطہ ہو سکتا ہے؟ کیا ایک انسان کسی جن کے ساتھ دوستی کر سکتا ہے؟

جواب

قرآن کریم سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ جنات اور انسانوں کا رابطہ اور تعلق دونوں ممکن ہے۔ سورہ النمل میں بیان ہوا ہے کہ ایک جن حضرت سلیمان علیہ السلام کے دربار میں موجود تھا جس نے ملکہ سبا کاتخت ان کے دربار میں پہنچانے کی پیشکش کی تھی۔ اسی طرح شیاطین جن کے متعلق یہ آتا ہے کہ وہ اپنے انسانی دوستوں کوشیاطینی خیالات القاکرتے رہتے تھے۔ تاہم یہ بات سمجھ لیجیے کہ اس حوالے سے جو باتیں عام طورپر پھیلی ہوئی ہیں وہ زیادہ تر توہمات پرمبنی ہوتی ہیں۔ ایسی چیزوں کا حقیقت سے تعلق کم ہوتا ہے۔

مجیب: Rehan Ahmed Yusufi

اشاعت اول: 2015-11-07

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading