سوال
یتیم پوتے کی وراثت کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ اس بارے میں قرآن و سنت کے کیا دلائل ہیں؟
جواب
یتیم پوتے کی وراثت کے بارے میں قرآن و سنت بالکل خاموش ہیں۔ نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات میں بھی اس کے متعلق کوئی بات وضاحت کے ساتھ بیان نہیں کی گئی۔ اس سلسلے میں ہمارے علما نے قرآنِ مجید کے اصولوں کو سامنے رکھ کر اجتہاد کیا ہے۔ اس لیے یہ بالکل ایک اجتہادی نوعیت کا معاملہ ہے۔ اس وجہ سے اس میں اگر کوئی اختلافِ رائے ہو تو اس سے گھبرانا نہیں چاہیے اور اسے قرآن و سنت کی تردید یا تقلید کا مسئلہ بھی نہیں بنانا چاہیے۔ جس رائے پر اطمینان ہو، اس کو اختیار کر لینا چاہیے۔جہاں تک میری رائے کا تعلق ہے تو میں میراث میں یتیم پوتے کا حق مانتاہوں۔
مجیب: Javed Ahmad Ghamidi
اشاعت اول: 2015-06-25