سوال
میں جاننا چاہتی ہوں کہ پنجتن پاک کی کیا حقیقت ہے؟ آپ نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ اسلام میں یہ تصور نہیں ہے۔ پھر میں نے دیگر مسالک (شیعہ کے علاوہ) کے علماء سے معلوم کیا تو وہ کہتے ہیں کہ حدیث (بخاری اور مسلم) میں ہے کہ حضور علیہ السلام نے ایک چادر میں اپنے اہل بیت کو جمع کیا۔ کیا ایسی کوئی حدیث ہے؟ وہ لوگ سورہ احزاب کی آیت 33 کا حوالہ بھی دیتے ہیں۔ جواب حوالوں کے ساتھ تفصیل نے دیجئے۔
جواب
اسلام میں ایک ہی منصب ہے ، جسے اللہ تعالیٰ نے قابل اطاعت بنایا ہے۔ یہ منصب نبوت کا منصب ہے۔ دیگر شخصیات مثلاًصحابہ کرام، ازواج مطہرات، اہل بیت کی بڑی اہمیت ہے اور ان سے محبت ایک فطری چیز ہے۔ لیکن ایک ہی ہستی ہے جس کا ہرحکم ہمارے لیے شریعت کا درجہ رکھتا ہے ۔وہ ہستی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہستی ہے۔کسی اور کو یہ منصب اور یہ حیثیت حاصل نہیں کہ اس دنیا میں اللہ تبارک و تعالیٰ کا ترجمان قرار پائے ۔ باقی جن آیات اور حدیث کے آپ نے حوالے دیے ہیں وہ زیادہ سے زیادہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خانوادے کے بعض افراد کی فضیلت کا ایک ثبوت ہے۔اس فضیلت سے انکار کی کوئی وجہ نہیں۔ ان شخصیات کا مقام و مرتبہ سر آنکھوں پر۔ اس پر سرے سے کوئی بحث ہی نہیں ہوتی۔لیکن ان آیات و احادیث میں کوئی ایسی بات نہیں ہے جن کی بناپرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کوئی اور ہستی مرجع اطاعت بن جائے۔
مجیب: Rehan Ahmed Yusufi
اشاعت اول: 2015-11-15