مباحاتِ احرام

18

سوال

حالتِ احرام میں حاجی یا معتمر کے لیے عمومی یا ناگزیر ضرورت کے کونسے اعمال جائز ہیں؟

جواب

حالتِ احرام کے وہ جائز اور مباح اُمور جن کی عام طور پر آدمی کو ضرورت پڑتی ہے،حسبِ ذیل ہیں:

1۔ ضرورت کے موقع پر غسل کرنا۔

2۔ ناک،منہ اور دانتوں کی صفائی کا اہتمام کرنا۔

3۔ سَر یا جسم کے کسی حصے کو کُھجانا۔

4۔ ٹخنوں سے نیچے تک جوتے یا موزے پہننا۔

5۔ چشمہ لگانا یا کانٹیکٹ لینسس کا استعمال کرنا۔

6۔ ہاتھ میں گھڑی باندھنا۔

7۔ کمر میں بیلٹ وغیرہ باندھنا۔

8۔ ضرورت کے موقع پر لباسِ احرام کو تبدیل کرنا یا اُسے دھولینا۔

9۔ دھوپ سے بچنے کے لیے چھتری کا استعمال کرنا۔

10۔ سامانِ سفر کو سر پر اُٹھانا۔

11۔ ٹیکہ لگوانا۔

12۔ زخم پر پٹی باندھنا۔

13۔ موذی جانور کو مار دینا۔

مجیب: Muhammad Amir Gazdar

اشاعت اول: 2015-10-18

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading