سوال
لال مسجد کے حوالے سے غازی برادران کے طرزِعمل سے تو سب واقف ہیں۔ اس بارے میں حکومت کے ایکشن پر آپ کے کیا تاثرات ہیں ، تفصیلاًبیان کر دیجیے؟
جواب
لال مسجد کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ خاص کر جس بڑ ے پیمانے پر اس میں قیمتی جانوں کا اتلاف ہوا وہ ایک انتہائی تکلیف دہ امر ہے ۔ آپ نے ہم سے حکومت کے طرز عمل کے بارے میں دریافت کیا ہے۔ ہمارے نزدیک حکومت کو فوجی کاروائی کرنے میں کہیں زیادہ ہوش مندی اور حکمتِ عملی کا مظاہر کرنا چاہیے تھا۔اندھا دھند فوجی کار روائی کرنے کے بجائے ناکہ بندی کے بہت سے ایسے طریقے ہوتے ہیں جن سے ان لوگوں کو باہر آنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔ یہ اگر کیا جاتا تو مسئلہ بھی حل ہوجاتا اور قیمتی جانی نقصان بھی نہ ہوتا۔مگر ظاہر ہے کہ اب کچھ نہیں کیا جا سکتا۔ اب اصل کرنے کا کام یہ ہے کہ لوگوں میں یہ شعور پیدا کیا جائے کہ ان کی ذمہ داری بالجبر دوسروں پر دین نافذ کرنا نہیں ، بلکہ اپنے دائرۂ اثر میں حق کی تلقین اور اپنے حلقۂ اختیار میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا کام کرنا ہے۔ یہی خیر و فلاح کا راستہ ہے۔
مجیب: Rehan Ahmed Yusufi
اشاعت اول: 2016-01-16







