سوال
داڑھی نہ رکھنے والے مسلمان کی سزا کیا ہے ؟
جواب
ہمارے ہاں اہلِ علم میں داڑ ھی کی دینی حیثیت پر کچھ اختلاف پائے جاتے ہیں۔ بعض لوگ اسے ایک لازمی سنت سمجھتے ہیں اور بعض کے نزدیک یہ محض ایک پسندیدہ چیز ہے۔ تاہم اہلِ علم میں سے کوئی بھی اس بات کا قائل نہیں ہے کہ داڑ ھی نہ رکھنے والے مسلمانو ں کو کسی قسم کی سزا دینی چاہیے۔ جو لوگ یہ تصور رکھتے ہیں ان کے پاس کوئی علمی یا دینی بنیاد نہیں ہے۔
مجیب: Rehan Ahmed Yusufi
اشاعت اول: 2016-01-16